اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ
پاکستانی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی
ایم اے) کے ترجمان کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے امدادی سامان کی17ویں کھیپ روانہ
کردی گئی، جہاز 17 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچے گا۔
اس حوالے سے ہونے والی تقریب میں متحدہ قومی
موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن
کے نمائندگان نے شرکت کی۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق لبنان و غزہ کے لیے
اب تک 1 ہزار 610 ٹن امدادی سامان بھجوایا جاچکا ہے۔
امدادی کھیپ میں ادویات، تیار کھانا، چاول، خیمے،
گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔
110